۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو نظرانداز کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے، جس پر کروڑوں اہل سنت محبان اہل بیت بھی معترض ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو نظرانداز کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے، جس پر کروڑوں اہل سنت محبان اہل بیت بھی معترض ہیں۔

یہ بات انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی خان جکھرانی، ضلعی نائب صدر مولانا سید باقر شاہ شمسی، تعلقہ صدر کندہ کوٹ بابر علی ملک، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ تعلقہ کندہ کوٹ زبیر احمد بلوچ، میر نجم الدین خان جکھرانی و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے کروڑوں شہریوں کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سات کروڑ شیعہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو نظرانداز کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے، جس پر کروڑوں اہل سنت محبان اہل بیت بھی معترض ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ 1975 کے نصاب تعلیم کو بحال کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم پر نظرثانی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبائی سطح پر نصاب تعلیم کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جن میں ماہرین تعلیم، علماء کرام، اور سینیئر تنظیمی رہنما شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اغوا برائے تاوان، چوری، اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے عام شہری پریشان ہیں، اور تاجر طبقہ خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔ ملکی ترقی، تعمیر، اور استحکام کے لیے امن و امان بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے کہا کہ وہ کچے کے اضلاع کشمور، شکار پور، گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بہتری کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .